2 اکتوبر 2024 - 14:23
ایرانی میزائلوں کے سیلاب نے دنیا کے تمام آزاد لوگوں کو خوش کردیا، مہدی المشاط

بدھ کے روز یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شہید سید حسن نصر اللہ کی یاد میں منعقدہ تقریب میں کہا کہ عظیم کمانڈر سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی خبر سن کر امت اسلامیہ کو شدید درد اور غم کا سامنا کرنا پڑا

  اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ  کے مطابق صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے میزائل آپریشن کے ردعمل میں یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے کہا ہے  کہ ایرانی میزائلوں کے سیلاب نے دنیا کے تمام آزاد لوگوں کو خوش کردیا۔

 بدھ کے روز یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شہید سید حسن نصر اللہ کی یاد میں منعقدہ تقریب میں کہا کہ عظیم کمانڈر سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی خبر سن کر امت اسلامیہ کو شدید درد اور غم کا سامنا کرنا پڑا۔

یمن کی انصار اللہ کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن عبدالعزیز بن حبتور نے مہدی المشاط کی تقریر کا متن پڑھا۔

انہوں نے تاکید کی: مزاحمت کے محور نے واضح طور پر اعلان کیا کہ اس عظیم کمانڈر کی شہادت کے باوجود وہ متحد  ہے اور تمام سازشوں کا مقابلہ کرے گی۔

المشاط نے مزید کہا: لبنان، یمن اور عراق نے صیہونی حکومت کے جرم کا جواب دیا اور ایرانی میزائلوں کے سیلاب نے دنیا کے تمام آزاد لوگوں کو خوش کردیا۔ ہم فلسطین اور لبنان کے دفاع کے لیے اس جنگ میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ شریک ہیں۔

اس یمنی عہدیدار نے کہا: مزاحمت کے محور سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور ہم صہیونی منصوبے کی آزادی اور فلسطین اور بیت المقدس کی واپسی تک تمام دستیاب سہولیات کے ساتھ اپنی حمایت جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہیں۔